مائیکروسافٹ آفس یا کسی بھی ورڈ پراسیسر کے بغیر سی وی بنائیں

مائیکروسافٹ آفس یا کسی بھی ورڈ پراسیسر کے بغیر سی وی بنائیں

بشکریہ
ایک پروفیشنل ریسومی ﴿ سی وی ﴾ بنانے کے لیے آپ کو کسی مائیکروسافٹ آفس کی کوئی ضرورت نہیں۔ اس کام کے لیے گوگل ڈاکس ہی کافی ہے، جس میں کئی خوبصورت اور پروفیشنلز ٹیمپلیٹس مفت موجود ہیں۔
اگرچہ مائیکروسافٹ آفس بھی آن لائن ’’آفس ویب ایپس‘‘ کی صورت میں دستیاب ہے لیکن اس میں محدود ٹیمپلیٹس ہیں جبکہ ریسومی کا تو ٹیمپلیٹ ہی موجود نہیں۔ اس کے علاوہ فارمیٹنگ وغیرہ بھی خود ہی کرنی پڑتی ہے۔
اس کام کے لیے گوگل ڈاکس بہت ہی آسان اور تیز طریقہ ہے۔ گوگل کی دیگر کئی سروسز کی طرح گوگل ڈاکس بھی مفت دستیاب ویب ایپلی کیشن ہے۔ گوگل ڈاکس اب گوگل ڈرائیو کا حصہ ہے جو کہ گوگل کی آن لائن فائل اسٹوریج سروس ہے۔

گوگل ڈاکس کو اپنا انتخاب بنانے کی ہماری وجہ اس میں موجود ٹیمپلیٹس ہیں۔ مائیکروسافٹ آفس میں ایک صفحے کی ہی سی وی بناتے ہوئے آپ پریشان ہو جائیں گے، کیونکہ اس میں کتنی ہی فارمیٹنگ کرنی پڑتی ہے۔ جبکہ یہی کام گوگل ڈاکس پر کرتے ہوئے آپ کو صرف اپنے کوائف کا اندراج کرنا ہے اور سی وی تیار ہو جائے گی۔
گوگل ڈاکس ٹیمپلیٹ گیلری میں جانے کے لیے درج ذیل یوآر ایل ملاحظہ کریں:
ٹیمپلیٹس استعمال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ پہلے اپنی جی میل آئی ڈی سے لاگ اِن ہو جائیں۔ اگر آپ کے پاس آئی ڈی نہیں ہے تو یہ بھی مفت بنائی جا سکتی ہے۔

     Resumeگوگل ڈاکس کی ٹیمپلیٹ گیلری میں جائیں اور 
 لکھ کر سرچ کریں۔ کئی مفت ٹیمپلیٹس آپ کے سامنے موجود ہوں گے۔


 ابتدائی درجنوں ٹیمپلیٹس کے آگے By Google Docs کا مطلب یہ ہے کہ یہ ٹیمپلیٹس گوگل نے خود تیار کرکے آپ کے لئے مفت فراہم کر رکھے ہیں۔
کسی بھی ٹیمپلیٹ کا مفت ڈیزائن دیکھنے کے لئے اس کے سامنے لکھے Previewپر کلک کریں۔
جو ٹیمپلیٹ آپ کو پسند آئیاور اسے آپ سی وی بنانا چاہیں تو اس کے آگے لکھے Use This Template کے بٹن پرکلک کریں۔
گوگل ڈاکس فوراـ"ہی اس ٹیمپلیٹ کو استعمال کرتے ہوئے آپ کے لئے نیا ڈاکیومنٹ پیش کردے گا۔



اب اس میں تدوین کرنا بہت ہی آسان ہے۔ اپنے تمام کوائف کا اس میں اندراج کر دیں۔ ڈاکیومنٹ کو محفوظ کرنے کے معاملے میں بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ گوگل ڈاکس آپ کی ہر تبدیلی کو خودکار طریقے سے محفوظ کرتا جائے گا۔ یہ فائل آپ کے گوگل ڈرائیو اکاؤنٹ میں محفوظ ہو جائے گی۔ جسے دیکھنے کے لیے آپ اس ربط پر جائیں:

ریسومی مکمل ہو جانے کے بعد اسے گوگل ڈاکس سے ڈاؤن لوڈ کرنا ہو گا۔اگر آپ اسے براہِ راست پرنٹ کرنا چاہیں تو فائل مینو میں سے پرنٹ پر کلک کریں۔ پرنٹنگ کے لیے براؤزر کا پرنٹ آپشن مت سلیکٹ کریں، ورنہ پورا ویب پیج پرنٹ ہو جائے گا۔
اور اگر آپ کو فائل ای میل کرنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کرنی ہو تو فائل مینو میں سے Download as پر کلک کریں اور اپنا مطلوبہ فارمیٹ جیسے کہ ڈاک یا پی ڈی ایف وغیرہ سلیکٹ کر کے فائل ڈاؤن لوڈ کر لیں۔

Don't walk as you are king, walk as you don't care who the king is....!!
Never argue with an idiot. They drag you down to their level and then beat you with experience
Next PostNewer Post Previous PostOlder Post Home

0 Comments:

Post a Comment